پنجاب ہائر ایجوکیشن اور منہاج یونیورسٹی کے تعاون سے انٹرنیشنل کانفرنس 20 اکتوبر سے شروع ہو گی
کانفرنس کا موضوع ’’سماجی ذمہ داریوں میں مذاہب عالم کا کردار‘‘ ہے، اختتامی سیشن 21
اکتوبر کو ہو گا
کانفرنس میں شرکت کے لیے آسٹریلیا، سری لنکا، نائیجیریا سے سکالرز شریک ہورہے ہیں
وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری 20 اکتوبر کے سیشن کے مہمان خصوصی ہونگے
21 اکتوبر کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی ہونگے
لاہور (19 اکتوبر 2018) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس ’’سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے مذاہب عالم کا کردار‘‘ 20 اکتوبر سے شروع ہو گی، 20 اکتوبر کے سیشن کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری ہونگے جبکہ 21 اکتوبر کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی ہونگے، منہاج القرآن کے صدر، ایم یو ایل کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خطبہ استقبالیہ دینگے، کانفرنس میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، سری لنکا، نائیجیریا، تھائی لینڈ سے انٹرنیشنل سکالرز اپنے مقالہ جات پیش کرینگے جو گزشتہ رات اپنے اپنے ملکوں سے لاہور پہنچ گئے ہیں
مؤرخہ 21 اکتوبر کی رات مہمانوں کے اعزاز میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی شرکت کرینگے، دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیز کی سینئر کلاسز کے طلباء و طالبات کو بھی مدعو کیا گیا ہے، کانفرنس کا افتتاحی سیشن 20 اکتوبر2018ء 9 بجے ہو گا، اختتامی سیشن 21 اکتوبر کو ہوگا۔
تبصرہ