ڈاکٹر طاہرالقادری کا منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق حافظ عبد الرؤف کے انتقال پر اظہار تعزیت

نماز جنازہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پڑھائی، کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور (2 نومبر 2018) تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے بانی رکن اور دیرینہ رفیق حافظ عبد الرؤف گزشتہ روز انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پسماندگان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ حافظ عبد الرؤف تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماء، سچے عاشق رسول اور پرہیزگار انسان تھے، تحریک منہاج القرآن کیلئے انکی خدمات گراں قدر ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، رفیق نجم، جی ایم ملک، جواد حامد، نور اللہ صدیقی، امجد علی شاہ، شہزاد رسول، سہیل رضا و دیگر رہنماؤں نے حافظ عبد الرؤف کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top