سہیل احمد رضا کی ہندو برادری کے مذہبی، سماجی اور ثقافتی تہوار دیوالی پر مبارکباد

لاہور (7 نومبر2018) ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے وطن عزیز کی ہندو برادری کو انکے مذہبی، سماجی اور ثقافتی تہوار دیوالی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کا تہوار انسانی تاریخ میں ظلم اور جہالت کے خاتمے اور سماج کی تاریکی کو روشنیوں ا ور خوشیوں سے بدلنے کا نام ہے۔ سناتن دھرم میں ہندو برادری اس تہوار کو اپنی مذہبی روایات کے ساتھ ساتھ سماجی و ثقافتی اقدار کو روشنیوں سے منور کرنے کیلئے مناتی ہے۔

پاکستان میں بسنے والی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہندو برادری کو آئین پاکستان کے تحت تمام سیاسی، سماجی اور اقتصادی حقوق حاصل ہیں۔ سہیل احمد رضا نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں پوری قوم کی طرح ہندو برادری کے قائدین کی خدمات بھی قابل ستائش ہیں۔ دریں اثناء ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل سہیل احمد رضا ہندو مذہبی رہنماؤں پروفیسرسروابوما، ڈاکٹر اریش کمار، پنڈت بھگت لال، ڈاکٹر منوہرچاند، امرناتھ رندھاوا، پنڈت وجے کمار اور ارون کمار سے ملاقات کی اور رہنماؤں کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top