منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا: ڈاکٹر حسن محی الدین

انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے نوجوانوں کی بیداری شعور مہم قابل ستائش ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین/ خرم نواز گنڈاپور
منہاج یوتھ لیگ کے 30ویں یوم تاسیس پر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد، نوراللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں کی مبارکباد

لاہور (30 نومبر 2018) تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے منہاج یوتھ لیگ کے 30ویں یوم تاسیس پر نوجوانوں کو مبارکباد دی اور ان کی ملک و ملت کیلئے خدمات کو سراہا۔

منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ 30 نومبر 1988 ء کے دن نوجوانوں کے دلوں میں عشق مصطفیﷺ کی شمعیں روشن کرنے کے لیے قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج یوتھ لیگ کی بنیاد رکھی تھی، الحمدللہ 30سال قبل لگنے والا منہاج یوتھ لیگ کا پودا آج تن آور درخت بن چکا ہے، میں دعا گو ہوں یہ نوجوان اسی طرح علم اور امن کے سفیر بن کر ملک کا نام روشن کرتے رہیں اور اسلام کا حقیقی تشخص دنیا کے سامنے پیش کرتے رہیں۔

صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین الدین قادری نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے نوجوانوں کی بیداری شعور مہم قابل ستائش ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کے 30 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، 30سالہ جدوجہد کا یہ سفر علم، امن اور تحقیق پر مبنی ہے، منہاج یوتھ لیگ نے انتہا پسندی، دہشتگردی کے خاتمے، بین المذاہب رواداری کے فروغ اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے حوالے سے جو قابل فخر قومی و ملی خدمات انجام دیں اس پر منہاج یوتھ لیگ کا ہر عہدیدار، ذمہ دار اور کارکن مبارکباد کا مستحق ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ میں دل و جان سے منہاج یوتھ لیگ کے 30ویں یوم تاسیس پر اپنے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، منہاج یوتھ لیگ پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے ایشیا کے اندر واحد یوتھ تنظیم ہے جو علم اور محبت کی شمع ہاتھوں میں تھامے پاکستان کی گلی گلی میں جارہی ہے اور قرآن مجید کے ’’لاتفرقو ‘‘ کے پیغام کو عام کررہی ہے، مجھے منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں پر فخر ہے اور میں دعا گو ہوں منہاج یوتھ لیگ پھلتی، پھولتی رہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان اقبال کے شاہین ہیں، ان کی تربیت قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی ہے، یہ واحد یوتھ تنظیم ہے جو اپنے 30سالہ سفر میں کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی، علم، امن اور کتاب منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں کا تعارف، تشخص اور شناخت ہے، میں 30ویں یوم تاسیس پر اپنے باکردار، محب وطن، اسلام کے سچے سپاہیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تحریک منہاج القرآن کے نائب صدر بریگیڈیئر(ر) محمد اقبال، جی ایم ملک، رفیق نجم، احمد نواز انجم، جواد حامد، شہزاد رسول، سہیل رضا، فرح ناز، عرفان یوسف، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، علامہ میر آصف اکبر نے منہاج یوتھ لیگ کے 30ویں یوم تاسیس پر مرکزی صدر مظہر محمود علوی کو مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top