ناظم منہاج القرآن سیکرٹریٹ جواد حامد کی والدہ انتقال کر گئیں

ناظم منہاج القرآن سیکرٹریٹ جواد حامد کی والدہ محترمہ علالت کے بعد انتقال کر گئیں (انا للہ وانا الیہ راجعون)، مرحومہ فیصل ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں جمعہ کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد از نمازِ جمعہ مرکزی سیکرٹریٹ پر ادا کی جائے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جنازہ پڑھائیں گے۔

مرحومہ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، دیگر قائدین اور مرکزی سٹاف اور تحریکی کارکنان و وابستگان نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top