منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرأت و تحفیظ القرآن کے زیراہتمام تقریب تقسیم اسناد 8 دسمبر کو ہو گی

مہمان خصوصی قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہونگے، صمصام بخاری بھی شرکت کرینگے

لاہور (7 دسمبر 2018) منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرأت و تحفیظ القرآن کے زیر اہتمام تکمیل حفظ القرآن پر طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب تقسیم اسناد 8 دسمبر کو منعقد ہو گی۔ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہونگے، سابق وزیر مملکت، ایم پی اے و مرکزی رہنما پی ٹی آئی سید صمصام بخاری تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ، بچوں کے والدین، ملک کی نامور سماجی، فلاحی شخصیات فارغ التحصیل طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی تقریب میں شرکت کرے گی، تقسیم اسناد کی تقریب منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قرأت و تحفیظ القرآن ٹاؤن شپ میں منعقد ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top