قرآن مجید میں انسانیت کو درپیش چیلنجز اور مسائل کا حل موجود ہے: حافظ غلام فرید
قرآنی انسائیکلوپیڈیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا
خدمت قرآن میں تاریخی شاہکار ہے
قرآنی انسائیکلوپیڈیا ایک ایسی نادر تالیف ہے جو ہر گھر میں ہونی چاہیے: امیر لاہور
کا تقریب سے خطاب
لاہور (11دسمبر 2018) تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ قرآن مجید میں انسانیت کو درپیش چیلنجز اور مسائل کا حل موجود ہے۔ منہاج القرآن رجوع الی القرآن کی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تکمیل پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستانی قوم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و درازی عمر کیلئے دعا گو ہیں۔ وہ پی پی 155 میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، راجہ محمود عزیز، اصغر ساجد، فاروق علوی، منصور بلال، رانا شکیل، ملک امین، عاشق ہمدمی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خدمت قرآن میں تاریخی شاہکار ہے۔ شیخ الاسلام کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا جہد مسلسل کا نتیجہ ہے۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی تالیف میں قارئین کے استفادہ اور منفعت کو مقدم رکھا ہے۔ امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستانی قوم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احسان مندہے، انہوں نے راتوں کو جاگ کر، دن کا چین قربان کر کے یہ بے مثال علمی کارنامہ انجام دیا ہے۔
پاکستانی قوم کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا علمی کارنامہ قابل فخر ہے۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ایک ایسی نادر تالیف ہے جو ہر گھر میں ہونی چاہیے لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری ہے کہ ہم سب اسے پڑھنے کا حق ادا کریں، کیونکہ قرآن حکیم کو سمجھنے اور اس سے استفادہ کیلئے یہ بہترین تالیف ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ قرآن کریم کو خوب جان کر اور سمجھ کر پڑھیں۔ حافظ غلام فرید نے منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران و کارکنان کو پی پی 155 میں معروف روحانی شخصیت پیر ارشاد حسین شاہ کے 21 ویں عرس کی تقریب میں آمد پر قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فقید المثال استقبال پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی ایوان اقبال میں تقریب رونمائی کی کامیاب اور تاریخی تقریب پر منہاج القرآن لاہور کی جملہ تنظیمات عہدیداران و کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔
تبصرہ