مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام کل پاکستان محفل مشاعرہ کل ہو گا

صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور معروف شاعر پروفیسر ناصر بشیر مہمان خصوصی ہونگے

لاہور (21 دسمبر 2018) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (لٹریری سوسائٹی) کے زیراہتمام کل پاکستان محفل مشاعرہ کل (ہفتہ) کو منعقد ہو گا۔ ملک بھر سے نامور شعراء کرام شرکت کرینگے۔ مشاعرہ کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور کرینگے جبکہ معروف شاعر پروفیسر ناصر بشیر مہمان خصوصی ہونگے۔ دیگر مہمانان اعزاز میں اسلم سعیدی، انوار المصطفیٰ ہمدمی، شہزاد قیس، محمد ادریس قریشی، آغر ندیم ساحر، عاطف بشیر، اظہرفراغ، ندیم بھابھہ، حمزہ ہاشمی سوز، اسحاق حارث، جمشید احمد، جانزیب سحر، ضمیر احمد ضمیر، ندیم راجہ اور عاطف بشیر شامل ہیں۔ مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف، ضیاء الرحمن ضلج، احسن ایاز، یونس نوشاہی، احسان سنبل، میاں عنصر، فراز ہاشمی، اخلاق حسین، عمران اختر قادری، فرحان عزیز سمیت دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود ہونگے۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونس نوشاہی نے مشاعرے کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اس طرح کی ادبی و صحت مندانہ تقاریب کا انعقاد کرتی رہے گی تا کہ طلبہ اور نوجوانوں میں اردو زبان اور ملک و قوم کی محبت اور عملی جدوجہد کو فروغ حاصل ہو سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top