تحفیظ القرآن کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب
منہاج انسٹی ٹیوٹ آف قرآت و تحفیظ القرآن کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب منہاج پارک ٹاؤن شپ میں 21 دسمبر 2018ء کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مختلف کھیلوں میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے دائریکٹر سید امجد علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔ تحفیظ القرآن کے پرنسپل میاں محمد عباس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے بچوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی پڑھائی کے ساتھ سپورٹس بھی تعلیمی نصاب کا لازمی حصہ ہونا چاہیے تاکہ بچے جسمانی طور پر بھی تندرست و توانا رہیں کیونکہ بچوں کی صحت کا ان کی تعلیمی سرگرمیوں پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ذہین اور مستحق بچوں کو وظائف دے کر ان کے والدین کا بوجھ ہلکا کرتی ہے۔
سید امجد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہر سال ایم ڈبلیو ایف سٹوڈنٹس ویلفیئر بورڈ کے تحت کروڑوں کے وظائف دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وظائف ان وظائف سے ہٹ کر ہیں جو Aghosh آرفن کیئر ہوم کو چلانے کیلئے دئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آغوش پراجیکٹ کے تحت سینکڑوں یتیم بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش، کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی تمام سہولیات دی جاتی ہیں۔
تبصرہ