قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی دنیا بھر میں پذیرائی ہورہی ہے: منہاج القرآن

تمام مکتب فکر کے علماء نے اس علمی، تحقیقی کام کی تحسین کی ہے: علامہ فرحت حسین شاہ
شیخ الاسلام نے جملہ احکامات کی فہرست مرتب کر کے قرآن فہمی کو آسان بنا دیا

لاہور (30 دسمبر 2018) منہاج القرآن علماء کونسل کے سینئر مرکزی رہنما علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا ہے کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے انتہائی شاندار رسپانس ملا ہے اور پذیرائی ہورہی ہے، تمام مکتب فکر کے علماء نے اس علمی، تحقیقی کام کی تحسین کی ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قرآن فہمی کے ضمن میں اس علمی خدمت کو سراہا ہے، منہاج القرآن نے عصری علمی، فقہی تقاضوں کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کے لیے بھی بیش قدر علمی خزانہ مہیا کیا ہے، وہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود اور علوم دینیہ کے سینئر طلباء سے گفتگو کررہے تھے۔

علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ہر سطح کی علمی استعداد رکھنے والوں کے لیے ایک مفید تحقیق ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن مجید میں جملہ احکامات کی فہرست مرتب کر کے مطالعہ قرآن اور قرآن فہمی کو آسان بنادیا ہے، اس قرآنی انسائیکلوپیڈیا سے ملت اسلامیہ کے ساتھ ساتھ دیگر ادیان کے علماء، رہنما اور عام قاری استفادہ کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قرآن فہمی کے لیے 8 جلدوں اور 5 ہزار سے زائد موضوعات پر مشتمل یہ انسائیکلوپیڈیا ملت اسلامیہ کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا بہترین تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسی طرح جامع الاحکام کے عنوان سے احادیث مبارکہ کا بھی انسائیکلوپیڈیا تالیف کررہے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں اس کی بھی شایان شان تقریب رونمائی ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top