منہاج یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول میں تیسرے روز بھی کھیلوں کے مقابلے

اسلامک سٹیڈیز، کمپیوٹرسائنسز ڈیپارٹمنٹ، میتھ ڈیپارٹمنٹ، زیالوجی ڈیپارٹمنٹ، کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ نے کرکٹ بیڈمنٹن، لان ٹینس، والی بال، شطرنج اور باسکٹ بال کے مقابلوں میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن شہزاد رسول قادری، ڈائریکٹر سپورٹس منہاج یونیورسٹی محمد اقبال مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چودھری منیر حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس فہد سرور مہمانان خصوصی تھے

منہاج یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول

لاہور (16 جنوری 2019) منہاج یونیورسٹی لاہور کے 15 روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے تیسرے روز کرکٹ، بیڈمنٹن، والی بال، باسکٹ بال، شطرنج، ٹیبل ٹینس، تیر اندازی، رسہ کشی و دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے، منہاج یونیورسٹی شعبہ اسلامک سٹیڈیز، کمپیوٹرسائنسز ڈیپارٹمنٹ، میتھ ڈیپارٹمنٹ، زیالوجی ڈیپارٹمنٹ، کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ نے کرکٹ، بیڈمنٹن، لان ٹینس، والی بال، شطرنج اور باسکٹ بال کے مقابلوں میں شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے دلچسپ مقابلوں کے بعد سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

خواتین کے درمیان کرکٹ، والی وال، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال اور تیر اندازی کے مقابلے ہوئے جس میں ڈیپارٹمنٹ آف فزکس، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، میڈیکل ایپ ڈیپارٹمنٹ، جرنلزم ڈیپارٹمنٹ، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حاضرین سے داد وصول کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، تیسرے روز ہونے والے مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن شہزاد رسول قادری، ڈائریکٹر سپورٹس منہاج یونیورسٹی محمد اقبال مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چودھری منیر حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس فہد سرور تھے۔

تیسرے روز ہونے والے مقابلوں میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر سٹاف نے بھی مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ سالانہ رنگا رنگ فیسٹیول 29 جنوری تک جاری رہے گا، تیسرے روز ہونے والے مقابلوں میں اساتذہ کے درمیان 100میٹر ریس کے مقابلے بھی ہوئے، چودھری شہزاد رسول اور اقبال مرتضیٰ نے جیتنے والی ٹیموں، شاندار کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد اور خصوصی انعامات بھی دئیے۔

اس موقع پر شہزاد رسول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں طلباء وطالبات بالخصوص طالبات کی 12 کرکٹ ٹیموں کا سپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینا انتہائی حوصلہ افزاء ہے، منہاج یونیورسٹی کے طلباء و طالبات حصول علم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی فعال اور متحرک ہیں یہ خوش آئند بات ہے۔ طلباء و طالبات کی کھیلوں میں دلچسپی اور جوش و خروش دیکھ کر یقین ہو گیا کہ اس ملک کے نوجوان باصلاحیت اور پرعزم ہیں، یونیورسٹیز اگر کھیلوں پر توجہ دیں تو بہترین ٹیلنٹ ابھر سکتا ہے، پاکستان بہت جلد کھیلوں کے حوالے سے اپنا کھویا ہوا مقام پھر سے حاصل کر سکتا ہے۔

اقبال مرتضیٰ نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی معیاری تعلیم فراہم کررہی ہے، کھیلوں کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کر کے ہم آنے والی نسلوں کی بہترین تربیت کررہے ہیں، منہاج یونیورسٹی کی تعلیمی اقدار اور تربیت میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مرکزیت حاصل ہے، طلباء و طالبات کو عالمی معیار کے گراؤنڈز اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں، سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں نے ڈھول کی تھاپ پر انعامات وصول کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

منہاج یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول

منہاج یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top