ڈاکٹر طاہرالقادری کا علامہ معراج الاسلام (مرحوم) کی زوجہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین کی مرحومہ کی بخشش، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا
پیر سید حفیظ الحسنات، خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، حافظ غلام فرید، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی کی نمازجنازہ میں شرکت

لاہور (18 جنوری 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف علمی و روحانی شخصیت شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام (مرحوم) کی زوجہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے، مرحومہ نیک، متقی اور پرہیزگار خاتون تھیں، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین نے بھی مرحومہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا علامہ معراج الاسلام (مرحوم) کی زوجہ کے انتقال پر اظہار 
افسوس

دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ اعوان ٹاؤن لاہور میں اداکی گئی، نماز جنازہ میں پیر سید حفیظ الحسنات (بھیرہ شریف)، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، امیر لاہور منہاج القرآن حافظ غلام فرید، حفیظ اللہ جاوید، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، رشید ڈوگر، احسن اویس، صابر حسین، محسن بشیر سمیت کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ، طلبہ، منہاج القرآن و عوامی تحریک کے رہنماؤں، کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر رفیق نجم، احمد نوازانجم، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز، جواد حامد، سید امجد شاہ سمیت منہاج القرآن، عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مرحومہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top