ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایس ایم ظفر کے بیٹے طارق ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس

قائد منہاج القرآن کا سینئر صحافی اجمل جامی کے سسر کے انتقال پر بھی اظہار تعزیت
خرم نواز گنڈا پور، نوراللہ صدیقی، شاہد لطیف اور راجہ زاہد کی طارق ظفر کی رسم قل میں شرکت

ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایس ایم ظفر کے بیٹے طارق ظفر کے انتقال پر اظہار افسوسلاہور (25 جنوری 2019) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فون پر معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے بیٹے اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل بیرسٹر علی ظفر کے بڑے بھائی طارق ظفر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

دریں اثنا سربراہ عوامی تحریک نے معروف اینکر پرسن اجمل جامی کے سسر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، شاہد لطیف اور راجہ زاہد نے ایس ایم ظفر کے بیٹے کی رسم قل میں شرکت کی اور مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top