دنیا کاامن ناخواندگی کے خاتمے میں ہے: عرفان یوسف

تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کا عام کررہے ہیں
جرائم و غربت کا خاتمہ بہتر تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے، مرکزی صدر ایم ایس ایم

دنیا کاامن ناخواندگی کے خاتمے میں ہے: عرفان یوسف

لاہور (25 جنوری 2019ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کہا ہے کہ 24 جنوری کو تعلیم کے عالمی دن سے منسلک کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، دنیا کا امن ناخواندگی کے خاتمے میں ہے، تحریک منہاج القرآن کے قیام کے اول روز سے تعلیم کو عام کرنے پر توجہ دی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کو عام کر رہے ہیں۔ وہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ایم ایس ایم کے اجلاس میں گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔ جرائم و غربت کا خاتمہ بہتر تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ شرح خواندگی کو بڑھانے اور ترجیحات میں تعلیم کا شامل ہونا ضروری ہے۔ تعلیم کے فروغ کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرنا بھی وقت کی ضرورت ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں 24 جنوری عالمی یوم تعلیم کے موقع پر منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری کے تعلیمی ویژن کی روشنی میں منہاج القرآن نے ملک بھر میں 7 سو سے زائد تعلیمی ادارے قائم کیے، درجنوں کالجز، شرعی علوم کی یونیورسٹی اور ایک چارٹرڈ یونیورسٹی قائم کر کے لاکھوں، کروڑوں خاندان کے بچوں کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کی، منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کا شرح خواندگی میں بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا تعلیمی نیٹ ورک پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top