ڈاکٹر طاہرالقادری کا بلوچستان میں سیلاب سے تباہی اور اموات پر افسوس کا اظہار

مورخہ: 04 مارچ 2019ء

وفاقی و صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے ہنگامی اقدامات کرے
امدادی سرگرمیوں میں فوج کا کردار مثالی ہے: قائد تحریک منہاج القرآن

لاہور (4 مارچ 2019) قائد تحریک منہاج القرآن و سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بلوچستان میں سیلاب اور حالیہ بارشوں سے ہونیوالی تباہی اور اموات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کی بحالی و مدد کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے جتنی تباہی ہوئی ہے اسکی تفصیلات میڈیا پر جاری ہونی چاہئیں، عوام کو درست معلومات ملنی چاہئیں تاکہ امدادی سرگرمیوں میں فلاحی ادارے اور مخیر حضرات بھی شریک ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے افواج پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنا شاندار کردار ادا کر رہی ہیں جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو اپنے پیاروں کے بچھڑ جانے کا دکھ برداشت کرنے کی توفیق دے، مرحومین کے درجات بلند کرے اور متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں کمی آئے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top