نواز شریف بیماری نہیں جھوٹ اور کرپشن پر جیل میں ہیں، خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 06 مارچ 2019ء

شہبازشریف نے گرفتار کارکنوں کو ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی
شریف خاندان ڈرامہ بازی کر کے عوامی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتا ہے، سیکرٹری جنرل PAT

لاہور (6 مارچ 2019) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ نواز شریف بیماری کی وجہ سے نہیں بلکہ کرپشن کرنے اور جھوٹ بولنے پر جیل میں ہیں، عدالت کے سزا یافتہ مجرم کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا واویلہ قابل مذمت ہے، کم ظرف نواز شریف ہیں جنہیں قوم نے تین بار وزیراعظم بنایا اور انہوں نے ہر بار ریاستی عہدے کو خاندانی دولت میں اضافہ کرنے کیلئے استعمال کیا۔ شریف خاندان ڈرامہ بازی کر کے عوامی ہمدردیاں سمیٹنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیماری کی آڑ میں لندن کے محلات میں زندگی کے آخری دن گزارنا چاہتے ہیں اور اب ان کی یہ حسرت پوری نہیں ہو سکے گی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے والے شہباز شریف ایک ظالم اور سفاک شخص ہے۔ انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں ناحق گرفتار بیٹوں کو اپنے شہید والدین کے جنازے میں بھی شرکت کی اجازت نہیں دی تھی، ماڈل ٹاؤن کے شہید صوفی اقبال کو پولیس نے شہید کیا اور اپنے والد کو پانی پلانے کیلئے آنے والے ان کے بیٹے آصف اقبال کو گرفتار کر لیا گیا اور اسے منت سماجت کے باوجود والد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں تو انھیں دیگر قیدیوں کی طرح علاج معالجہ کی سہولت دی جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top