ڈاکٹر طاہرالقادری کا ڈاکٹر منصور میاں کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مورخہ: 19 مارچ 2019ء

لاہور (19 مارچ 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ ڈاکٹر منصور میاں کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، رفیق نجم و دیگر رہنماؤں نے بھی مرحومہ کے وصال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔

مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قُل کی محفل انکے آبائی گاؤں سرگودھا میں منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کے رہنماؤں، علماء مشائخ، نعت خوان اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top