منہاج القرآن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب 24 مارچ (اتوار) کو ہو گی

مورخہ: 19 مارچ 2019ء

تقریب میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی، شوبز اور کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کریں گی

MWF collective marriages ceremony 2019

لاہور (19 مارچ 2018) تحریک منہاج القرآن کے تحت 23 شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب 24 مارچ 2019 ء (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل گراؤنڈ میں منعقد ہو گی، تقریب میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی، شوبز اور کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کریں گی، تقریب کے انتظامات اور تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقاریب میں اب تک ہزاروں غریب، مستحق اور بے سہارا بچیاں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر خوشحال زندگی بسر کررہی ہیں۔

شادیوں کی اجتماعی تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے کی جبکہ اجلاس میں خرم شہزاد، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، میاں افتخار، ایوب انصاری، سعید اختر، امتیاز اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سید امجد علی شاہ نے کہاکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مرکزی سطح پر سال میں ایک، ڈویژنل و ضلعی سطح پر پورا سال شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کرتی ہے۔ دلہن کو دو لاکھ مالیت کا سامان تحفہ دیا جاتا ہے، فی بارات 60 مہمانوں کیلئے کھانے کا پروقار انتظام کیا جاتا ہے، دو ہزار سے زائد مہمانوں کیلئے کھانا تیار کیا جاتا ہے اس سال 24 مارچ کو ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقریب میں ایک غیر مسلم اور 22 مسلم جوڑوں کی شادی کروائی جائیگی، مسلم جوڑوں کا علیحدہ علیحدہ نکاح پڑھانے کیلئے منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز اور غیر مسلموں کیلئے ان کے مذہبی رہنماؤں کی خدمات لی جاتی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top