سید علی ترمذی المعروف پیر بابا (بونیرشریف) کے سالانہ عرس میں منہاج القرآن کے وفد کی شرکت

عرس پیر بابا بونیر

سید علی ترمذی المعروف پیر بابا(بونیر شریف خیبر پخونخواہ)کے 449 ویں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات 6 اور 7 اپریل 2019 کو منعقد ہوئیں، جس میں منہاج القرآن کے مرکزی وفد نے شرکت کی۔ وفد میں علامہ غلام ربانی تیمور اور علامہ محمد وسیم افضل شامل تھے۔

عرس مبارک کی افتتاحی تقریب کا آغاز بعد نماز ظہر ہوا جس کی صدارت سجادہ نشیں پیر بابا مخدوم سید حسین شاہ ترمذی نے کی جبکہ شفیع اللہ DPO ضلع بونیر مہمان خصوصی تھے جبکہ مختلف علما و مشائخ نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ رزاق نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جان محمد (نارنگ منڈی) نے پیش کی۔

عرس کی افتتاحی تقریب سے علامہ غلام ربانی تیمور نے خطاب کیا اور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، خرم نواز گنڈاپور (ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل) اور منہاج القرآن کی طرف سے عرس مبارک کے لئے نیک تمناوں کا اظہار اور جذبات پہنچائے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنے پیارے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلاموں کو ایک خاص نعمت سے نوازا اور وہ نعمت اولیا کی ہے۔ جیسے ہر نبی کو غلامی میں ولی دیا مگر اپنے محبوب کو ولایت کی عظمت مولائے کائنات حضرت علی شیر خدا سے نوزا، جن کے در سے ولایت چلی۔ مگر اس ولایت کے لئے خود اپنے کلام میں اعلان فرمایا کہ خبردارا ہو جاو، میرے اولیا کو کوئی خوف اور خطرہ نہیں ہے ۔

بے شک میں اپنے محبوب پر نبوت کا باب بند کر رہا ہوں مگر اپنی امت کی اصلاح اور تربیت کے لئے ولایت دے کر جا رہا ہوں جو حضرت علی شیر خدا کے در سے شروع ہو گی اور اس کے فیض سے قیامت تک کے لوگ راہنمائی فرمائیں گے۔ آج اگر ہم اپنے گھروں کو ایمان کے نور سے منور کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو دلوں میں بسانا ہو گا اور اس کے بعد علم کے دروازہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فیض سے مستفیذ ہوتے ہوئے اللہ کے ولیوں کے ساتھ اپنی نسبت کو مضبوط کرنا ہوگی۔
عرس مبارک کے مہمان خصوصی شفیع اللہ (DPO ضلع بونیر) نے گفتگو کرتے ہوئے آستانہ پیر باباکی انتظامیہ اور سجادہ نشیں سید حسین شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اتنی عظیم اور روحانی محفل میں حاضری کا جو شرف ملا ہے یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ یہی آستانے ہیں جہاں سے امن ومحبت کا درس ملتا ہے۔ بعد ازاں رسم چادر پوشی کی گئی اور خصوصی دعا کے بعد عرس مبارک کی افتتاحی تقریب اختتام کو پہنچی۔
رپورٹ: محمد وسیم افضل

عرس پیر بابا بونیر

عرس پیر بابا بونیر

عرس پیر بابا بونیر

عرس پیر بابا بونیر

عرس پیر بابا بونیر

عرس پیر بابا بونیر

عرس پیر بابا بونیر

عرس پیر بابا بونیر

عرس پیر بابا بونیر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top