فوجی مشتاق احمد قائم خانی سندھ میں 15 روزہ تنظیمی دورہ جات کریں گے

منہاج القرآن لوئرسندھ  کے کوارڈینیٹر فوجی مشتاق احمد قائم خانی سندھ میں 15 روزہ دورہ کریں گے، دورے کا آغاز 15 اپریل سے ہو گا اور دورہ جات 30 اپریل تک جاری رہیں گے۔ دورے میں وہ عمرکوٹ، عمرکوٹ دیہی ( چھاچرو)، حیدرآباد، ڈگری، جمعہ ماتلی، عشاء میرپور خاص، ماتلی، ٹنڈو محمد خان، گولارچی، کھوسکی، جام شورو، کوٹری، لاکھڑا، جمعہ سہیون شریف، عشا بھان سید آباد، دادو، میہڑ سندھ بٹھڑا، میہڑ تھرڑی محبت اور لاڑکانہ جائیں گے۔

دوران وزٹ وہ منہاج القرآن سندھ کے تنظیمی کام کا جائزہ لیں گے اور مرکزی اجتماعی اعتکاف کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top