منہاج القرآن لاہورکی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس، عہدیداران کی شرکت

اجلاس میں تنظیم سازی، عوامی رابطہ مہم، دروس عرفان القرآن، فلاحی منصوبہ جات کی کاکردگی کا جائزہ لیا گیا
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری آج سعودی عرب سے وطن واپس پہنچیں گے
اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو او آئی سی اجلاس میں شرکت پر مبارکباد دی گئی
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی امن، انسانیت کیلئے خدمات کا آج پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے: حافظ غلام فرید
اشتیاق حنیف مغل، حنیف قادری، میاں ممتاز، حاجی عبد الخالق، ، رمضان ایوبی و دیگر کی شرکت

لاہور (16 اپریل 2019) تحریک منہاج القرآن لاہورکی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کی۔ اجلاس میں قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو او آئی سی اجلاس میں شرکت و خطاب پر ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے مبارکباد پیش کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو فروغ امن نصاب تجویز کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن لاہور کے تحت دروس عرفان القرآن، ویلفیئر منصوبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور منہاج القرآن لاہور کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی خصوصی مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اتحاد امت اور انسانیت کیلئے خدمات کا آج پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی عالمی امن، بین المذاہن و بین المسالک رواداری، علمی و فلاحی منصوبہ جات امن و انسانیت کیلئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمگیر خدمات کو سعودی عرب میں ہونیوالے او آئی سی کے ہونیوالے حالیہ اجلاس میں بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اجلاس میں انسداد دہشتگردی اور امن کے قیام کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نصاب امن اور فکر سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

حافظ غلام فرید نے کہاکہ منہاج القرآن لاہور کے پی پی سطح کے عہدیداران عوامی رابطہ مہم شروع کریں، تنظیم سازی مکمل کریں اور ہر گھر تک قائد منہاج القرآن کا پیغام پہنچائیں، اجلاس میں دروس عرفان القرآن کے سلسلے کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئیں۔ اجلاس میں ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، میاں حنیف قادری، میاں ممتاز، حاجی عبد الخالق، رمضان ایوبی، حاجی محمد اعجاز و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

دریں اثناء حافظ غلام فرید نے بتایا کہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کل سعودی عرب سے وطن واپس پہنچیں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کی اور سعودی عرب میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top