کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر مذاکرہ

سوشل میڈیا دو دھاری تلوار ہے اخلاق سنوارتا بھی ہے اور بگاڑتا بھی، مقررین
شریعہ کالج کی طرف سوشل میڈیا تربیتی کانفرنسز منعقد کرنے کا اعلان

لاہور (21 اپریل 2019) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام ''سوشل میڈیا اور آج کا نوجوان'' کے موضوع پر منعقدہ مذاکرہ سے پروفیسر ڈاکٹر خان محمد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا دو دھاری تلوار ہے اس کا استعمال اخلاق سنوارتا بھی ہے اور بگاڑتا بھی ہے، انھوں نے کہا منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کی یہ خصوصیت بھی ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت بھی فراہم کر تے ہیں، مذاکرہ میں ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، کرنل (ر) فضل مہدی، ڈاکٹر شفاقت بغدادی، ڈاکٹر رانا محمد اکرم، پروفیسر صابر نقشبندی نے بھی اظہار خیال کیا۔

مقصود احمد نوشاہی نے کہا کہ منہاج القرآن کا ایک بڑا پراجیکٹ قرآن ای لرننگ ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعہ پوری دنیا میں اپنی سروس دے رہا ہے، اور اس وقت ای لرننگ سروس سے دنیا کے 40 ممالک کے مسلم گھرانوں کے بچے قرآنی علوم سیکھ رہے ہیں ہم بچوں کو ''سوشل میڈیا فار نالج'' کی تعلیم دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا امن اور حب الوطنی کے فروغ کیلئے سوشل میڈیا ایک مفید اور کار آمد ذریعہ اظہار ہے بدقسمتی سے نوجوانوں کو اس کے درست استعمال کی تربیت نہیں دی جاتی جب سے سیاست کے ہاتھ سوشل میڈیا چڑھا ہے مخالفین کی پگڑیاں اچھالنے کا کاروبار بڑھ گیا ہے، انہوں نے کہا کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز سوشل میڈیا ٹریننگ کانفرنسز کا اہتمام کرے گا تاکہ اس جدید ترین ذرائع ابلاغ سے اخلاق سازی اور کردار سازی کا کام لیا جاسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top