ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اسلام آباد، سرگودھا کے دو روزہ تنظیمی دورے پر روانہ

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شریک ہوں گے
پنڈی گھیپ، نوشہرہ (سرگودھا) میں منعقد ہونیوالی تقاریب میں سیاسی سماجی و مذہبی رہنماء شرکت کرینگے

لاہور (26 اپریل 2019) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اسلام آباد اور سرگودھا کے دو روزہ تنظیمی دورے پر روانہ ہوگئے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے دورے کے دوران 27 اپریل ہفتہ کو اسلام آباد پنڈی گھیپ اٹک میں منہاج القرآن کی تنظیمات کی جانب سے منعقد کی جانیوالی قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں شریک ہوں گے۔ تقریب میں اہم سیاسی، سماجی، علمی، مذہبی شخصیات ڈاکٹر طاہرالقادری کی فروغ علم و امن کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرینگی۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 28 اپریل اتوار کو سرگودھا (نوشہرہ) وادی سون سکیسر میں منعقدہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں شرکت و خطاب کرینگے، ڈاکٹر حسن محی الدین اتوارکو لاہور واپس پہنچیں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دو روزہ دورے میں منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداران بھی انکے ہمراہ ہونگے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے دورے میں منہاج القرآن کی تنظیم سازی، تربیتی و فلاحی پروگرامز کا جائزہ لیں گے اور عہدیداران سے مشاورت بھی کرینگے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دو روزہ تنظیمی دورے میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل، یوتھ لیگ، ویمن لیگ، لائرز ونگ، عوامی تاجر اتحاد، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی، ضلعی، تحصیلی تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top