ڈاکٹر طاہرالقادری کا منہاج القرآن فیصل آباد کے سیکرٹری اطلاعات کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 06 مئی 2019ء

لاہور (6 مئی 2019) پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں غلام محمد قادری و دیگر لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینیئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، بشارت جسپال، سید ہدایت رسول شاہ، میاں ریحان مقبول،میاں کاشف، میاں عبد القادر،شہزاد رسول، سعید اختر،عین الحق بغدادی، عبد الحفیظ چوہدری، نوشیر واں عاصم و دیگر رہنماءوں نے غلام محمد قادری کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات، عہدیداران غم کی اس گھڑی میں غلام محمد قادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی شہر جڑانوالہ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک،منہاج القرآن علماء کونسل،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ،منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی،صوبائی و ضلعی رہنماءوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاسی،مذہبی،سماجی رہنماءوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top