منہاج القرآن ویمن لیگ کی ’’سیدہ کائنات کانفرنس‘‘ 11 مئی (ہفتہ) الحمرا ہال 2 میں ہو گی

مورخہ: 10 مئی 2019ء

لاہور(10 مئی 2019) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 11 مئی (ہفتہ) کو الحمرا ہال 2 مال روڈ لاہور میں خاتون جنت ’’سیدہ کائنات کانفرنس‘‘ ہو گی۔ کانفرنس کا عنوان ’’عورت کی عظمت سیرت سیدہ کائنات کی پیروی میں ہے‘‘۔ کانفرنس کی صدارت فضہ حسین قادری کریں گی۔ کانفرنس میں صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ، وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرخندہ منظور، رہنما مجلس وحدت المسلمین ہما تقوی، صباحت رمضان سیالوی سمیت مذہبی، سیاسی، سماجی خواتین رہنماءوں کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین سیدہ کائنات رضی اللہ عنہ کی شخصیت مطہرہ کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top