نوجوانوں کے وقت اور اخلاق کی حفاظت کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 21 مئی 2019ء

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ذمہ داران کو شارٹ تربیتی کورسز کروانے کی ہدایت
میٹرک، ایف اے کے امتحانات سے فارغ طلباء کو شارٹ اسلامی، تربیتی کورس کروائے جائیں

لاہور (21 مئی 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے اخلاق اور قیمتی وقت کی حفاظت کرنا تعلیمی اداروں اور اساتذہ کی فی زمانہ اولین دینی، ملی و قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ امتحانات سے فارغ ہونے والے طلباء و طالبات کے لیے اسلامی شارٹ کورسز تیار کیے جائیں اور فہم دین اور کردار سازی کے لیے انہیں تربیت دی جائے، کیونکہ باعمل زندگی کے لیے تربیت ناگزیر ہے۔

قائد منہاج القرآن کی ان ہدایات کی روشنی میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نے 10 اسلامی، تربیتی کورسز کو حتمی شکل دے دی ہے، اس حوالے سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خان محمد ملک نے کورسز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میٹرک اور ایف اے کے طلباء کیلئے 26 جون سے کلاسز کا اجراء ہو گا۔ امتحانات سے فارغ طلباء کے لیے ایک ماہ کے شارٹ کورسز میں عرفان القرآن، عرفان الحدیث، انگلش عربی بول چال، بنیادی کمپیوٹر کورس، بنیادی فقہی مسائل، اسلامی آداب و معاشرت، خطابت، قراَت، نعت کی ٹریننگ اورکیئرکونسلنگ شامل ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹرخان محمد ملک نے بتایا کہ رجسٹریشن کروانے والے طلباء کو ہاسٹل، میس، کمپیوٹر لیب، ملٹی میڈیا کلاسز اورلائبریری سے استفادہ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعلیمی ویژن نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانا اور حقوق و فرائض سے باخبر رکھنا ہے۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے تربیتی کورسز انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے وضع کیے جاتے ہیں اور الحمداللہ ہر سال شارٹ کورسز کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد رجسٹریشن کرواتی اور مستفید ہوتی ہے جنہیں کورس کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top