نصیر احمد صدیقی منہاجین انتقال کر گئے

مورخہ: 11 جون 2019ء

تحریک منہاج القرآن کی جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن سیشن 1995ء کے فاضل علامہ نصیر احمد صدیقی انتقال کر گئے، انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ اتفاق ٹاؤن پولیس چوکی 61 سلیم بلاک نزد منصورہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں منہاج القرآن کے قائدین جواد حامد، وسیم افضل، میاں عباس نقشبندی، غلام ربانی تیمور، مشتاق قادری، حافظ غلام فرید، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، حافظ اشتیاق احمد، علامہ محمد حسین آزاد، صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی، محمد علی قادری، محمد افضل قادری، محمد اجمل قادری، حافظ محمد آصف، کامران نوری، صابر حسین، راشند منہاس سمیت مرکزی منہاج القرآن لاہور کی تنظیمات کے وفود نے بھی شرکت کی۔

نصیر احمد صدیقی کی نماز جنازہ کے بعد بانی تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام نے دعا کروائی۔ دریں اثناء چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

قل خوانی

مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کی دعائیہ تقریب جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاون میں منگل کو نماز ظہر کے بعد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، راجہ زاہد محمود، رانا محمد ادریس قادری، علامہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ مشتاق قادری، وسیم افضل قادری، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف اور اہل محلہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی جبکہ آخر میں مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی و دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top