ڈاکٹر طاہرالقادری کا علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 11 جون 2019ء

لاہور (11 جون 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مرحوم نے بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد امت کےلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، مرحوم ایک نفیس اور ملنسار انسان تھے، اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدرقاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورو دیگر رہنماءوں نے علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے رہنماؤں قاضی زاہد حسین، مرزا جنید نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top