شریف برادران نے اقتدار اور لوٹ مار بچانے کیلئے خون بہایا: رہنماء

مورخہ: 15 جون 2019ء

منہاج القرآن عوامی تحریک کے رہنما شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرینگے
17 جون کو دوپہر 2 بجے ڈاکٹر طاہرالقادری برسی کی مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے

لاہور (15 جون 2019ء) تحریک منہاج القرآن لاہور اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی و صوبائی رہنما 16 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قبروں پر حاضری دینگے، پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ رہنماء شازیہ مرتضیٰ شہید، تنزیلہ امجد شہید، عاصم حسین شہید، غلام رسول شہید، صوفی محمد اقبال شہید، محمد عمر صدیق شہید کی قبروں پر جائیں گے اور صبح ساڑھے 10 بجے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم یادگار شہداء پر اجتماعی دعائیہ تقریب منعقد کرینگے۔

امیر لاہور منہاج القرآن حافظ غلام فرید نے شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ صبح ساڑھے 5 بجے شہداء کی قبروں پر جائینگے جو محمود بوٹی، مناواں لاہور، تاجپورہ، کماہاں، کوٹ لکھپت میں واقع ہیں۔ شیخوپورہ، گوجرانوالہ، دیپالپور، کوٹ مومن، بھکر، نارروال میں بھی مرکزی قائدین شہداء کی قبروں پر جائیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کرینگے۔

شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں 5 ویں برسی کے موقع پر مرکزی تقریب 17 جون (پیر) دن دو بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی جس سے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اہم خطاب و آئندہ کے لاءحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

حافظ غلام فرید نے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن نے اس ظالم نظام کے خلاف خون کا نذرانہ پیش کیا ہے جو کسی طور رائیگاں نہیں جائے گا، شریف برادران نے اپنا اقتدار اور لوٹی گئی قومی دولت بچانے کیلئے ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کا خون بہایا تھا اور اپنے اس ناپاک مقاصد کو پورا کرنے کیلئے ریاستی ادارے پولیس کو استعمال کیا لیکن اللہ کو کچھ اور منظور تھا، نواز شریف اپنی کرسی بھی نہ بچاسکے اور اب پورا خاندان جیلوں میں دھکے کھارہا ہے اور ان سے پائی پائی کا حساب مانگا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو پائی پائی کا حساب بھی دینا ہے اور ماڈل ٹاؤن میں بہنے والے خون کے قطرے قطرے کا بھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top