قائد منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری کے جواں سالہ بھانجے عدنان جاوید انتقال کر گئے

مورخہ: 30 جون 2019ء

نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یکم جولائی صبح 7 بجے منہاج یونیورسٹی لاہور میں پڑھائیں گے
عدنان جاوید کے انتقال کے سوگ میں منہاج القرآن کا مرکزی سیکرٹریٹ اور ملحقہ دفاتر تین روز تک بند رہیں گے
عدنان جاوید اخلاص وفا کا پیکر، دیانتدار، ایماندار، انتہائی خوش اخلاق، خوش گفتار، مشن کا ایک عظیم سپوت تھا: ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور (30 جون 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے جواں سالہ بھانجے، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر فنانس محمد عدنان جاوید قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، ان کے انتقال کے سوگ میں منہاج القرآن کا مرکزی سیکرٹریٹ اور ملحقہ دفاتر تین روز تک بند رہیں گے۔ عدنان جاوید کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری آج یکم جولائی صبح 7 بجے منہاج یونیورسٹی لاہور میں پڑھائیں گے۔

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جاوید اخلاص وفا کا پیکر، دیانتدار، ایماندار، انتہائی خوش اخلاق، خوش گفتار، مشن کا ایک عظیم سپوت اور سرمایہ تھا، سیکرٹریٹ میں ان کا برتاؤ ہر ایک کے ساتھ احترام، محبت اور اخلاق پر مبنی تھا، ان کے انتقال کو بڑا نقصان سمجھتے ہیں، اللہ تعالیٰ عدنان جاوید کی مشن کے لیے عظیم دینی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، قاضی زاہد حسین، انجینئر رفیق نجم، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، قاضی شفیق، علامہ رانا محمد ادریس، مظہر علوی، عرفان یوسف، فرح ناز، حافظ غلام فرید ودیگر رہنماؤں نے عدنان جاوید کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء مرکزی جماعت اہلسنت یوکے جانب سے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے عدنان جاوید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا، مرکزی جماعت اہلسنت یوکے کے چیئرمین محقق اسلام علامہ پیر سید زاہدحسین شاہ رضوی، تر جمان جماعت مفتی اہلسنت علامہ مفتی فضل احمد قادری، مفسر قرآن علامہ قاضی محمد عبدالطیف قادری (سابق صدر) نقیب فکردیوان حضوری صاحبزادہ پیر دلدار علی شاہ قادری (سابق صدر) مرکزی صدر علامہ پیرمفتی محمد اختر علی قادری، سینئر نائب صدر صاحبزادہ حافظ محمد ظہیر احمد نقشبندی، سیکرٹری جنرل مولانا محمد بشیر خان نقشبندی سیکرٹری نشرواشاعت مولانا حافظ نثار احمد رضا مرکزی خازن جانشین مفکر ملت صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری قاری محمد زمان صاحب قادری (نائب سیکرٹری) خطیب سادات علامہ پیر سید اشتیاق شاہ گیلانی (نائب صدر ساؤتھ) مولانا پیرمحمد احمد نقشبندی مولانا حافظ عبدالعزیز نقشبندی مولاناقاری محمد علی شرقپوری (نائب صدر یارکشائر) صاحبزادہ حماد رضا قادری (نائب صدر ویسٹ مڈلینڈ) صاحبزادہ حافظ فضل محمد قادری ڈاکٹر مفتی مصطفی رضابیگ قادری صاحبزادہ شفقات احمد شاہ ایڈوکیٹ صاحبزادہ حسیب حسین شاہ (نائب صدر ایسٹ مڈ لینڈ) مولانا قاضی نویدالرحمن قادری (نائب صدر لنکاشائر) مولانا حافظ غلام مسعود نقشبندی، مولانا حافظ محمد عارف صدیقی، مولانا حافظ جہانگیر قادری، مولانا خورشید القادری حافظ ظفر اقبال قادری و جملہ اراکین نے ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے بھانجے محمد عدنان جاوید (ڈائریکٹر فنانس تحریک منہاج القرآن) کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی بخشش فرمائے اورجملہ لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top