گوشہ درود میں عدنان جاوید کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، رسم قل آج ہو گی

ڈائریکٹر فنانس تحریک منہاج القرآن محمد عدنان جاوید کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ کے گوشہ درود میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، علامہ محمد الیاس اعظمی، ممتاز الحسن باروی، کالج آف شریعہ کے اساتذہ و طلباء، مرکزی قائدین تحریک منہاج القران، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران اور رفقاء و کارکنان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی۔ آخر میں دعا بھی کی گئی۔

عدنان جاوید کی رسم قل مرکزی سیکرٹریٹ میں 2 جولائی کو دن ایک بجے ادا کی جائے گی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دعا بھی کرائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top