منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام فیصل آباد میں ایجوکیشنل ٹریننگ ورکشاپ
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیصل آباد میں پرنسپل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد زون کے منہاج گروپ آف سکولز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔ ٹریننگ ورکشاپ تین سیشنز پر مشتمل تھی۔ پہلا سیشن Effective Teaching Techniques کا تھا، جس میں مرکزی نائب صدر و ہیڈ یوتھ ٹریننگ کونسل منہاج یوتھ لیگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ ہارون ثانی نے Teaching Techniques اور Teaching Methods کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس سیشن میں Assessment Techniques اور Reward Punishment پر بھی بات ہوئی۔
ورکشاپ میں دوسرا سیشن Effective Management کے حوالے سے تھا جس کو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے مینیجنگ ڈائر یکٹر راشد حمید کلیامی نے Conduct کیا۔ اس سیشن میں سکول مینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں بچوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ تیسرا سیشن میں ٹیم ورک کی اہمیت اور ضرورت پر بات ہوئی۔
سیشن کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہو اجس میں مختلف سوالات کئے گئے اور حاضرین نے تینوں سیشن کو خوب سراہا اور آئندہ بھی ایسی ایجوکیشنل ورکشاپس کا سلسلہ جاری رکھنے کا اظہار کیا تاکہ تربیت یافتہ پرنسپلز نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے لئے اپنی خدمات اچھے طریقے سے پیش کر سکیں۔
رپورٹ : صیاب محمود
تبصرہ