شیخ الاسلام کا شعیب طاہر کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

لاہور (09 جولائی، 2019ء) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سابق صدر شعیب طاہر کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی مظہر محمود علوی اور جواد حامدنے شعیب طاہر کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، منصور قاسم اعوان، حاجی فرخ، ساجد محمود بھٹی، حافظ غلام فرید اور اشتیاق حنیف مغل نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top