ڈاکٹر طاہرالقادری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور (22 جولائی 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش دھماکہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ سول اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادتوں پر دکھ ہوا دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد آج بھی منظم انداز میں وارداتیں جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں مقامی سطح پر سہولت کار میسر ہیں، دہشتگردی کی کوئی چھوٹی بڑی واردات اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک سہولت کار میسر نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہنگامی اور خصوصی اقدامات بروئے کار لانا ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top