قرآن کے آفاقی پیغام کو ہر خطے کے عوام تک پہنچا رہے ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

قائد منہاج القرآن کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا انگریزی ورژن بھی شائع ہو گیا
4 اگست کو مانچسٹر یوکے میں تقریب رونمائی ہوگی، مختلف مکتب فکر کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے
اللہ تعالیٰ نے منہاج القرآن کو خدمت قرآن کی توفیق بخشی، اوورسیز تنظیمات سے گفتگو

Dr Tahir ul Qadri Quranic Encyclopedia to be launched in UK

لاہور (23 جولائی 2019ء) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اردو میں تالیف کردہ 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا انگریزی ورژن بھی شائع ہو گیا ہے جسکی تقریب رونمائی 4 اگست کو مانچسٹر یوکے میں منعقد ہو گی۔ تقریب رونمائی کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کی طرف سے کیا گیا ہے۔ تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب میں مختلف طبقہ فکر اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات شریک ہوں گی۔

منہاج القرآن اوورسیز تنظیمات کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اردو کے بعد انگریزی زبان میں قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی اشاعت قرآن مجید کے آفاقی پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کی ایک کاوش ہے۔ مسلم کمیونٹی کا ایک بڑا حصہ یوکے، امریکہ، یورپ و دیگر خطوں میں آباد ہے اور وہ انگریزی زبان کے قریب ہے۔ اسی طرح قرآن کے بین المذاہب و بین الاقوامی پر امن معاشرہ کی تشکیل کی فلاسفی کو دیگر مذاہب اور اقوام تک پہنچانے کیلئے قرآنی انسائیکلو پیڈیا اب تک کی ایک ہمہ جہت کوشش ہے۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا تک ہر طبقہ فکر کی رسائی کیلئے اسکا اردو سمیت دیگر زبانوں میں تراجم کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تحریک منہاج القرآن کو یہ توفیق بخشی ہے کہ وہ امت مسلمہ اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں تک قرآن و سنت کی حقیقی تعلیمات پہنچا رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top