علمائے کرام منبر سے اتحاد و اتفاق کا درس دیں: علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 23 اگست 2019ء

محرم الحرام میں اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے
ماہ محرم کی عزت و تکریم ہم سب پر واجب ہے:جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب

لاہور (23 اگست 2019ء) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ معاشرے میں برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اسلامی کیلنڈر کے پہلے اور عظمتوں والے مہینے محرم الحرام کی آمد آمد ہے، اس ماہ مبارک کو اللہ تعالیٰ نے 4 مقدس ترین مہینوں میں سے ایک قرار دیا ہے’’ حضور اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے محرم الحرام کو رمضان المبارک کے بعد اپنا مہینہ قرار دیا ہے‘‘ محرم الحرام نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین اور ان کے اہل بیت کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے باعث تکریم ہے، اس ماہ مقدس کی عزت و تکریم ہم سب پر واجب ہے، وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاءون میں جمعتہ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہا پسندی اور دہشتگردی کا شکار ہے، بحیثیت مسلمان اور پاکستانی ہم سب کو ایک قوم بننا ہو گا، معاشرے میں بھائی چارے، رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینا ہو گا، محرم الحرام کے دوران اخوت، بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کی اشدضرورت ہے، علمائے کرام منبر سے اتحاد و اتفاق کا درس دیں، علمائے کرام کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانا ہونگی، انہوں نے کہا کہ ہ میں محرم الحرام میں یہ خیال رکھنا ہو گا کہ کوئی ملک دشمن قومی اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو پارہ پارہ کر کے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو جائے، سب نے ملکر اتحاد و اتفاق کی طاقت سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے اور دنیا کو امن، محبت کا پیغام دینا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ اس مقصد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top