منہاج القرآن کے ذیلی ادارے تحفیظ القرآن میں حسن قرآت کا بین الاقوامی مقابلہ 3 ستمبر کو ہو گا

مورخہ: 31 اگست 2019ء

ساؤتھ افریقہ، تنزانیہ، مصر اور پاکستان سے نامور قراء حضرات شرکت کریں گے
بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت کے مہمان خصوصی خرم نواز گنڈاپور ہوں گے

لاہور (31 اگست 2019) تحریک منہاج القرآن کے ذیلی ادارے تحفیظ القرآن کے زیر اہتمام 3ستمبر کو حسن قرآت کے بین الاقوامی مقابلہ کااہتمام ہو گا۔ مقابلہ حسن قرآت میں افریقہ، تنزانہی، مصر اور پاکستان سے بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء حضرات شریک ہونگے۔ مہمان خصوصی خرم نوازگنڈاپور ہونگے۔

افریقہ سے تعلق رکھنے والے قاری رجاء ایوب، مصر سے قاری عبدالرزاق الشہاوی، قاری اللہ بخش نقشبندی، پروفیسر قاری محمد مشتاق انور، قاری سید خالد حمید کاظمی سمیت نامور قراء اپنے مخصوص انداز میں قرآن حکیم کی تلاوت کر کے محفل کو گرمائیں گے، اہم علمی، مذہبی و سماجی شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی، تحفیظ القرآن کے اساتذہ اور طلبہ بھی تقریب میں شریک ہونگے۔ تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نے تیاریوں و انتظامات کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل محفل حسن قرآت میں دنیا کے نامور قراء قرآن حکیم کی روح پرور تلاوت سے حاضرین کے دلوں کو منور کر کے انہیں روحانی اور قلبی سکون فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل دین ہے اور قرآن حکیم اللہ تعالیٰ کی وہ آخری کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تلاوت ٹھہر ٹھہر کر خوبصورت انداز میں کرنی چاہیے، قرآن پاک اپنے پڑھنے والوں کے لیے قیامت کے دن سفارش کریگا۔ قرآن ایک سچی کتاب ہے اس کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی نجات ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top