ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا قومی کرکٹ ہیرو عبدالقادرکے صاحبزادوں کو فون

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے رہنماؤں کے ہمراہ رہائش گاہ پر تعزیت کی

لاہور (11 ستمبر2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قومی کرکٹ ہیرو عبدالقادر مرحوم کی ناگہانی وفات پر ان کے صاحبزادے سلمان قادرسے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عبدالقادر کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادوں سلمان قادر، رحمن قادر اورعمران قادر سے تعزیت کی، بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر قوم کا فخر تھے، انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کی فتح کے جھنڈے گاڑے، وہ محب وطن اور ایک انتہائی شفیق انسان تھے، عشق مصطفی صلی اللہ وآلہ وسلم ان کی رگ رگ میں تھا، صوم و صلوۃ کے پابند اور انتہائی خوش اخلاق تھے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر اپنی زندگی کے آخری دنوں میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور اس کے ذیلی فلاحی اداروں میں تواتر سے آتے تھے۔ اس موقع پر مرکزی رہنما خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، حاجی محمد اسحاق، جواد حامد، شہزاد رسول، عبدالحفیظ چودھری اور ثاقب بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top