منہاج القرآن کے وفد کی جامعہ المنتظر کے سربراہ سے ملاقات، قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز الطاف حسین رندھاوا نے 7 ستمبر 2019 کو معروف شیعہ حوزہ علمیہ ’جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور‘ کے سربراہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وطنِ عزیز میں قومی یکجہتی اور ملی وحدت پیدا کرنے کے لیے مدارس کے طلباء اور اساتذہ کے باہمی روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں جن کے ذریعے برداشت کا کلچر فروغ پاسکتا ہے۔
اس موقع منہاج القرآن کے وفد کی طرف سے علامہ سید ریاض حسین نجفی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرتب کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا گیا۔ سید ریاض حسین نجفی نے قرآنی انسائیکلو پیڈیا کو شیخ الاسلام کا اہم کارنامہ قرار دیا،
تبصرہ