صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ڈاکٹر حسین محی الدین سے ملاقات

ڈاکٹر حسین محی الدین کو گلوبل اسلامک ایوارڈ فنانس ملنے پر مبارکباد دی

لاہور (21 ستمبر 2019) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونورسٹی لاہورڈاکٹر حسین محی الدین سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں ملاقات کی ہے۔ راجہ یاسر ہمایوں نے ڈاکٹر حسین محی الدین کو گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔ یہ ایوارڈ ڈاکٹر حسین محی الدین کو ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاءون میں ’’‘‘ کی طرف سے دیا گیا۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے ڈاکٹر حسین محی الدین کی اسلام کے معاشی نظام پر تحقیق کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تحقیق پر مبنی تعلیمی ڈگریوں کی قدرہے، ترقی کے اہداف حاصل کرنے کےلئے طلبہ کو ریسرچ بیسڈ نالج کی طرف آنا ہوگا۔ حکومت سرکاری و نجی شعبہ میں کام کرنیوالے تعلیمی اداروں کو ہر ممکن وسائل اور تکنیکی مدد فراہم کر رہی ہے۔ ترقی تحقیق اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسین محی الدین کی کتاب’’ بزنس ایتھکس ان اسلام‘‘ تاجروں کےلئے رہنما اصول مہیا کرتی ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے معاشی نظام پر تحقیق کرنے پر ملنے والا ایوارڈ پاکستان کا اعزاز ہے۔ اسلام سیاست، معیشت سمیت ہر موضوع پر رہنمائی مہیا کرتا ہے۔ اسلام کا معاشی نظام اسلامی اخلاقیات تجارت پر زور دیتا ہے۔ ملاقات میں ڈاکٹر شاہد سرویا، نور اللہ صدیقی، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، عبدالحفیظ چودھری، شہزاد رسول اور حاجی اسحق بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top