سانحہ ماڈل ٹاؤن کے گواہ میاں جاوید اقبال کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی
بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، انجینئر رفیق نجم کا اظہار تعزیت

لاہور (8 اکتوبر 2019ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چشم دید گواہ منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق میاں جاوید اقبال کی صاحبزادی گزشتہ روز انتقال کر گئیں، جن کی نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سینئر رہنماؤں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔

بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، انجینئر رفیق نجم، سید الطاف حسین شاہ، جواد حامد، چودھری محمد شریف، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول و یگررہنماؤں نے میاں جاوید اقبال کی صاحبزادی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ رسم قل ان کی رہائش گاہ 328 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں بدھ کو بعد نماز ظہر ادا کی جائیگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top