منہاج القرآن کے زیراہتمام 2005کے ہولناک زلزلے کے شہداء کیلئے دعائیہ تقاریب کا انعقاد
شہداء کیلئے، قرآن خوانی ودعائے مغفرت کی گئی اور شمعیں روشن کر
کے اپنے پیاروں کو یاد کیاگیا
یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت کے ادارے آغوش میں بھی دعائیہ تقریب منعقد، بچوں
اور اساتذہ کی شرکت
تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور ذمہ داران کو اللہ نے یہ توفیق بخشی کہ وہ ہمیشہ
سب سے پہلے متاثرین کی مدد کو پہنچے: خرم نواز گنڈاپور
منہاج القرآن شب و روز خدمت انسانیت کیلئے کوشاں ہیں: ناظم اعلیٰ تحریک منہاج
القرآن
منہاج القرآن وویمن لیگ کے تحت بھی ماڈل ٹاون میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی،شہدا
کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی
لاہور (8 اکتوبر 2019) ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر2005 کے ہولناک زلزلے نے کئی دہائیوں کے ترقی کے سفر کو لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بنا دیا تھا۔ اس بھیانک زلزلے کی تلخ اور خوفناک یادیں آج بھی ہمارے اذہان میں جوں کی توں ہیں۔ متاثرین زلزلہ اب بھی اپنے گھروں کی تعمیر کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ 8 اکتوبر کی تلخ یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔ 14 سال گزرنے کے باوجود مظفر آباد، باغ، بالاکوٹ، راولا کوٹ، اور ہزارہ میں تعمیر نو کا کام مکمل نہیں ہو سکا۔
8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کا غم ابھی بھولے نہیں تھے کہ میر پور و دیگر شہروں میں آنے والے حالیہ زلزلے نے ایک بار پھر پوری قوم کو غم زدہ کر دیا۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کی عوام کو ایسی آفات سے ہمیشہ محفوظ رکھے۔
وہ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماڈل ٹاون میں 8 اکتوبر2005 کے زلزلے اور حالیہ زلزلے میں شہید ہونے والوں کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے تحت قائم یتیم اور بے سہارہ بچوں کے ادارے آغوش میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا، شہدا کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور شمعیں روشن کر کے اپنے پیاروں کو یاد کیا گیا۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور ذمہ داران کو اللہ نے یہ توفیق بخشی ہے کہ وہ 2005 میں بھی سب سے پہلے متاثرہ علاقوں میں پہنچے، حالیہ زلزلے میں بھی منہاج القرآن کے کارکنان میر پور و دیگر متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ میڈیکل کیمپس لگائیگئے ہیں، متاثرہ افراد کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، زلزلے سے تباہ ہو جانے والے گھروں کی تعمیر نوکی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن انسانیت کے ناطے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔
قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایت پر 2005 کے زلزلہ متاثرین اور اب 2019 میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی بحالی کیلئے ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاونڈیشن سید امجد علی شاہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی ٹیم متاثرین کی بحالی، امددای سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ لانگ ٹرم منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے 2005 میں آنے والے زلزلے میں سینکڑوں متاثرہ بچوں کو آغوش آرفن ہوم میں لا کر ان کی تعلیم و تربیت کے جملہ تقاضے پورے کیے، آغوش کمپلیکس میں سینکڑوں متاثرہ بچے داخل ہوئے اور ان میں سے بیشتر بچے اپنی تعلیم مکمل کر کے باوقار انداز سے عملی زندگی میں داخل ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آغوش انسانی خدمت کے بیمثال ادارے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ کراچی، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملک کے دیگ شہروں میں بھی آغوش آرفن ہوم کی شاخیں قائم ہو چکی ہیں۔ ڈااکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر2005 کے زلزلے کے بعد آغوش آرفن ہوم تعمیر کیے گئے، آغوش میں رہائشی عمارت کے ساتھ ساتھ جدید انگلش میڈیم اسکول بھی قائم کیا گیا ہے۔
دعائیہ تقاریب میں شہدا کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی، زخمیوں کی جلد صحت یابی، ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔ دعائیہ تقاریب میں نائب صدر منہاج القرآن بریگڈئیر (ر) اقبال احمد خان، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، الطاف شاہ گیلانی، قاضی فیض الاسلام، غلام مرتضیٰ علوی، عرفان یوسف، منصور قاسم، حاجی منظور، فرح ناز، سدریٰ کرامت، عارف چوہدری سمیت رہنماوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔
تبصرہ