منہاج القرآن یوتھ لیگ کا ملک بھر میں ممبر شپ مہم شروع کرنے کا اعلان
ممبر شپ مہم میں یونین کونسل سطح سے لے کر پی پی سطح تک کیمپ لگائے جائینگے
ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم شروع، ممبر سازی مہم کےلئے لاہور بھر میں کمپیوٹرائزڈ فارم کیمپوں میں پہنچا دیے گئے ہیں
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان ممبر سازی مہم میں بھرپور حصہ لیں : خرم نواز گنڈا پور
منہاج القرآن یوتھ لیگ کا سٹڈی سرکل (نصاب) نوجوانوں کی نظریاتی تربیت کےلئے بہترین تحفہ ہے
ملک کی خوشحالی اور استحکام کےلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہو گا: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی نے خرم نواز گنڈاپور کو تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی
لاہور (10 اکتوبر 2019ء) منہاج القرآن یوتھ لیگ کا لاہور سمیت ملک بھر میں ممبر شپ مہم شروع کرنے کا اعلان۔ ممبرشپ مہم ایک ماہ جاری رہے گی، ممبر شپ مہم میں یونین کونسل سطح سے لے کر پی پی سطح تک کیمپ لگائے جائینگے۔ کیمپس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و تحصیلی رہنما اور کارکنان موجود ہونگے۔ ممبر شپ مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی جائیگی، ممبر سازی مہم کےلئے کمپیوٹرائزڈ فارم یوتھ لیگ کے تمام عہدیداران کو پہنچا دیے گئے ہیں، ممبر سازی مہم میں لاہور سمیت پورے ملک سے ہزاروں نئے ممبرز بنائے جائینگے، ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی قیادت میں وفد نے سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد ذیشان، محسن شہزاد مغل اور محسن مصطفوی شامل تھے۔
خرم نواز گنڈا پور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے ہمیشہ امن، محبت اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے کی جدوجہد کی ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کا سٹڈی سرکل (نصاب) نوجوانوں کی فکری، نظریاتی اور اخلاقی تربیت کےلئے بہترین تحفہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان ممبر سازی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور یوتھ لیگ کے عہدیداران ورکرز سے رابطہ میں رہیں۔ آج ملک و قوم کو امن اور رواداری کی ضرورت ہے۔ قیام امن کےلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی خوشحالی اور استحکام کےلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ نوجوان ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ افکار و نظریات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے ہمیشہ نوجوان طبقے نے ہی بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ نوجوان بلند حوصلوں کے پیکر اور جفاکشی کا عملی نمونہ ہوتے ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی و دیگر رہنماؤں نے خرم نواز گنڈاپور کو تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی۔
تبصرہ