پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء ساجد محمود بھٹی کے والد گرامی انتقال کر گئے

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء ساجد بھٹی کے والد گرامی انتقال کر گئے، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی۔

نمازِ جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، ناظم دعوت رانا محمد ادریس قادری، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماء حاجی امداد اللہ قادری، راجہ زاہد محمود، منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، میاں ریحان مقبول، قاضی فیض الاسلام، اشتیاق حنیف مغل، منصور بلال، مظہر محمود علوی، منصور قاسم اعوان، ملک وقار قادری، محسن مصطفوی سمیت پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے عہدیدار، کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نماز جنازہ کے بعد دعا بھی کرائی۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر رہنما ساجد محمود بھٹی کے والد خالد محمود بھٹی کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق تھے، تحریک منہاج القرآن کےلئے خالد محمود بھٹی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top