سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک غریب سزا یافتہ قیدی ہمایوں بشیر کی حالت بیماری میں موت ہو گئی مگر اسکی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکی

لاہور (29 اکتوبر 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کے خلاف جن سوا سو افراد کو سزائیں ہوئیں ان میں ایک سزا یافتہ غریب قیدی ہمایوں بشیر بھی تھا۔ وہ بیماری کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملا، ہمایوں بشیر نے علاج کیلئے ضمانت کی درخواست دی، ضمانت ملنا دور کی بات بسیار کوشش اور اپیلوں کے باوجود اس کی ضمانت کی درخواست اس کی موت ہو جانے کے دن تک سماعت کیلئے بھی مقرر نہ ہو سکی۔ انسانی ہمدردی اور انصاف کی فراہمی کا ایک پیمانہ یہ بھی ہے؟ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میں بار دگر کہوں گا کہ اس نظام میں پیسے والی انسانی جان کو جو تحفظ اور انسانی حقوق کی فراہمی کی جو گارنٹی میسر ہے کاش وہ عام اور غریب شہریوں کو بھی میسر ہوتی، کاش وہ تحفظ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 14 اور سانحہ ساہیوال کی 4 جانوں کو بھی میسر ہوتا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top