مرکزی سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹر محمد شہباز طاہر کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹر محمد شہباز طاہر کے بڑے بھائی لاہور میں انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری میں مرکزی سیکرٹریٹ میں پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہباز طاہر، مرحوم کے بیٹوں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ دریں اثناء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بھی شہباز طاہر کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی اور دیگر قائدین نے بھی مرحوم کے انتقال پر شہباز طاہر سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

مرحوم کی تدفین 19نومبر بروز منگل صبح 9 بجے انکے آبائی گاؤں قلعہ کالروالا تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ میں کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top