ڈاکٹر طاہر القادری کا شہباز طاہر کے بھائی افتخار علی کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور و دیگر رہنماؤں کا اظہار تعزیت

لاہور (18 نومبر 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن مرکزی سوشل میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر شہباز طاہر کے بڑے بھائی افتخار علی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی، نما زجنازہ تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں جی ایم ملک، رفیق نجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات، نور اللہ صدیقی، الطاف شاہ گیلانی، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، قاضی فیض الاسلام، طیب ضیاء، حافظ غلام فرید، شہزاد رسول، عبد الحفیظ چوہدری، نوشیرواں عاصم، رضا طاہر سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و تحصیلی رہنماءوں کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے شہباز طاہر کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top