خطاط مسجد نبوی شریف استاد شفیق الزماں کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد

بین الاقوامی شہرت کے حامل عظیم خطاط استاد شفیق الزماں کی منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آمد، خطاط مسجد نبوی شریف، اسلامی فن خطاطی کو نئی جہت دینے والے اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عظیم خطاط نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، انجینئر محمد سلیم، جواد حامد، خواجہ حسنین فارقلیط، سید امجد علی شاہ، علامہ رانا محمد ادریس و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے استاد شفیق الزماں کو ماڈل ٹاؤن آمد پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ دنیا کی کسی بھی قوم نے اپنے رسم الخط میں حسن و جمال پیدا کرنے کی اتنی کوشش نہیں کی جتنی مسلمان خطاطین نے کی ہے، استاد شفیق الزماں فن خطاطی میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں، استاد شفیق الزماں کو اپنے فن اور شخصیت کی وجہ سے پوری دنیا میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ استاد شفیق الزماں کااعزاز ہے کہ وہ تین دہائیوں سے حرم شریف میں بطور خطاط خدمات انجام دے رہے ہیں، مواجہ شریف اور روزہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک جالیوں کے اوپر نصب کتبے بھی استاد شفیق الزماں کے قلم سے لکھے ہوئے ہیں جو بڑی سعادت اور اعزاز کی بات ہے، سعودی عرب اور دیگر بہت سے اسلامی ممالک کی معروف مساجد میں بھی استاد شفیق الزمان کی خطاطی کے جوہر نظر آتے ہیں۔ اس موقع پر استاد شفیق الزماں نے جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن کے لیے سورہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خطاطی کے ماڈل صدر تحریک منہاج القرآن کو بطور تحفہ دیا۔ نامور خطاط استاد شفیق الزماں نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامع منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن اور فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ، لائبریری میں خوبصورت خطاطی کی تعریف کی۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ملت اسلامیہ کے لیے تحقیقی و علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی صحت اور درازی عمر کے لیے بھی دعا کی۔ انہوں نے امن، بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کے لیے تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد کو سراہا۔

استاد شفیق الزماں نے کہا کہ حکومت پاکستان سمیت دنیا کے دیگر مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ فن خطاطی کی خصوصی سرپرستی کریں اور اس فن کو باقاعدہ ایک مضمون کادرجہ دریا جائے تاکہ آنے والی نسلیں اس عظیم فن میں مہارت حاصل کر سکیں۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے صدر استاد شفیق الزماں کو منہاج یونیورسٹی لاہور میں تعمیر ہونے والے Shaykh ul islam institute of spiritual studies کے افتتاح کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔ استاد شفیق الزماں منہاج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کو ایک خصوصی تقریب میں فن خطاطی پر لیکچر دیں گے اور اس موقع پر اساتذہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top