مدینہ منورہ: شیخ محمد ہشام کبانی کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے مدینہ منورہ میں شیخ محمد ہشام کبانی نے ملاقات کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں سعودی عرب میں ہیں۔ شیخ محمد ہشام کبانی لبنانی نژاد امریکی صوفی اسکالر ہیں۔ وہ تصوف کے سلسلہ نقشبندیہ سے تعلق رکھتے ہیں اور یورپ و امریکہ میں تصوف اور تعلیماتِ صوفیاء کے فروغ میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

شیخ محمد ہشام کبانی نے نوے کی دہائی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کیا۔ اس سے پہلے 2016ء میں شیخ کبانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کر چکے ہیں۔

Shaykh-Hisham-Kabbani-tahir-ul-qadri

Shaykh-Hisham-Kabbani-tahir-ul-qadri

2016 میں ملاقات

Shaykh-Hisham-Kabbani-tahir-ul-qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top