سات روزہ عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ کی اختتامی تقریب 29 دسمبر کو ہوگی

خواتین کو قرآنیات، تجوید، گرائمر، تفسیر، ترجمہ، عرفان العقائد سکھائے گئے
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ ٹریننگ کیمپ میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی
اختتامی تقریب میں جی ایم ملک، فرح ناز، سعید رضا بغدادی، سدرہ کرامت سمیت اہم شخصیات شرکت کرینگی

لاہور (28 دسمبر 2019ء) منہاج القرآن ویمن لیگ اور نظامت تربیت کے شعبہ کورسز کے زیراہتمام جاری 7 روزہ عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ کی اختتامی تقریب 29دسمبر 2019ء بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ ٹریننگ کیمپ میں سیالکوٹ،گوجرانوالہ، سرگودھا، چکوال، مری سمیت ملک کے20 سے زائد شہروں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ میں شریک خواتین کو قرآنیات، تجوید، گرائمر، تفسیر، ترجمہ، عرفان العقائد، عرفان الحدیث، اصول حدیث، فن خطابت، تدریسی مہارت اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا خصوصی کورسز، عربی قواعد و ضوابط کے ساتھ ساتھ تجوید و قرآت کے اصول سکھائے گئے۔ اختتامی تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت، سعید رضا بغدادی، غلام مرتضیٰ علوی، منہاج الدین قادری، عائشہ مبشر، فاطمہ سعید، حاجرہ قطب اعوان، اقرا مبین، ادیبہ شہزادی، انیسہ فاطمہ، ام کلثوم سمیت مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات بھی شرکت کرینگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top